سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی

05:27 PM, 27 Aug, 2018

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے باؤلنگ کوچ بننے کی درخواست پر معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے پاکستان ٹیم کے سابقہ لیگ اسپنر سے رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ بننے کی پیشکش کی.مشتاق احمد نے بی سی بی کی اس پیشکش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ہی اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو گیری کرسٹن کے کہنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلینڈ، انگلش کاؤنٹی اور آئی پی ایل ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو 2008 میں اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا اور 2014 تک وہ اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔

مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے 13 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 52 ٹیسٹ اور 144 ایک روزہ میچز کھیلے۔

لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 185 اور ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں