احمد شہزاد پر 6ماہ کی پابندی لگنے کا امکان

03:12 PM, 27 Aug, 2018

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کیس میں چھ ماہ کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے معطل ہیں، جس کی وجہ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ان کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنا بنی تھی۔

جس کے بعد اس سال جون میں احمدشہزاد آئر لینڈ میں دو ٹی 20کھیلنے والی ٹیم پاکستان کا حصہ تو بنے البتہ دورہ زمبابوے کے لیے انھیں ٹیم سے ڈراپ کر کے معطل کر دیا گیا تھا۔احمد شہزاد کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی اس بار شامل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں