ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہینوں کی حکمرانی برقرار

12:28 PM, 27 Aug, 2018

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جا ری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،بھارت دوسری جبکہ آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے۔

نئی رینکنگ میں انفرادی کھلاڑیوں کی ٹاپ پوزیشنز پر کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا جس میں آسٹریلیا کے بیٹسمین ایرون فنچ پہلے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پرہیں۔بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان کا نمبر دوسرا ہے۔پاکستان کے محمد عامر13ویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیموں کی پوزیشن کچھ یوں ہے پاکستان پہلی، بھارت دوسری ،ا?سٹریلیا تیسری، انگلینڈ چوتھی،نیوزی لینڈ کی پوزیشن پانچویں،جنوبی افریقا چھٹی،ویسٹ انڈیز ساتویں،افغانستان کی پوزیشن ا?تھویں ہے۔سری لنکا نویں نمبر پر جا گرا ہے جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔

مزیدخبریں