امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز پر کیٹ سوٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

11:58 AM, 27 Aug, 2018

پیرس: فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچ اوپن کے میچز میں سرینا ولیمز نے کالے رنگ کا اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ گوشیلی نے بیان جاری کیا کہ فرنچ اوپن کے ڈریس کوڈ کے مطابق سرینا کا لباس نامناسب ہے۔

تصویر بشکریہ گیٹی امیجز

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے ڈریس کوڈ جاری کیا گیا ہے اور اب مزید اس طرح کا لباس قبول نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب سرینا ولیمزکا موقف ہے کہ یہ لباس انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سے پہننا شروع کیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو بلڈ کلوٹ سے بچانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ڈیلیوری میں بھی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں