ان حالات میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں، ممنون حسین

11:09 AM, 27 Aug, 2018

لندن: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر ممنون حسین نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

ہسپتال سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں نے صدرممنون حسین سے سوال پوچھا کہ صدر صاحب کیا ان حالات میں آپ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آج بھی میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔صدر ممنون حسین نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں انہوں نے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی وہ آئی سی یو میں ہی ہیں اوران کی نوازشریف سے فون پر چند منٹ بات ہوئی ہے۔

مزیدخبریں