نواز شریف کیخلاف ریفرنسز، احتساب عدالت کو مزید 6 ہفتے کی مہلت مل گئی

10:24 AM, 27 Aug, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتے کی مہلت مل گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث  عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ ہمیں ریفرنسز کا بیک گراؤنڈ بتائیں جس پر نواز شریف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو پس منظر سے آگاہ کیا۔

ساتھ ہی خواجہ حارث نے کہا کہ 15 دسمبر تک کیسز مکمل کرنے کا وقت دیا جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ وقت بہت زیادہ ہے۔ اتنا وقت نہیں دیاجا سکتا اور ہم صرف آپ کو 6 ہفتے دے سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم کے خلاف دونوں نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتے کی مہلت دے دی۔

مزیدخبریں