نیب ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف کو جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

09:59 AM, 27 Aug, 2018

اسلام آباد: العزیز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ لیگی رہنما پرویز رشید اور بیرسٹر ظفراللہ بھی عدالت میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت ہو گی عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کر رکھا ہے۔ واجد ضیا پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کریں گے۔ احتساب عدالت کے جج ملک محمد ارشد کیس کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

ادھر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کے حوالے سے کیس کی سماعت کریگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔

مزیدخبریں