راولپنڈی: پاک فوج نے کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبر کی تردید کر دی۔ امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ٹوئٹ میں وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کے بعد شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
While an inquiry has been ordered to ascertain facts, no assurance given for any court martial. No one was killed/injured by Forces. @voadeewa keeps up its tradition of false reporting. People of Waziristan are peace loving and value the attained peace. pic.twitter.com/JV5SypbFnl
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 26, 2018
میجرجنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ 'وی او اے دیوہ' غلط رپورٹنگ کی روایت پر چل رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔