امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی نے تباہی مچادی

10:19 PM, 27 Aug, 2017

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان  کی تباہی ، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، چھتیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے ، ٹیکساس کو آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، ماہرین نے طوفان سے سو مربع میل سے زائد رقبے پر آبادی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تیرہ فٹ اونچی لہروں، دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو?ں اورموسلا دھاربارش کے ساتھ طوفان ہاروی نے ٹیکساس میں تباہی مچا دی۔

گزشتہ بارہ سالوں کے طاقتور ترین سمجھے جانیوالے سمندری طوفان سے درخت گر گئے،گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ،تین لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی غائب ہوگئی۔ سمندری طوفانوں کی دوسری شدید ترین کیٹگری 4 والے اس ہاروی نامی طوفان کو انٹرنیشنل اسپیس سینٹر سے بھی دیکھا گیا۔

ٹیکساس اور لوزیانا میں لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہریوں نے کھانے پینے کی اشیا بھی ذخیرہ کرلی ہیں۔ طوفان ہاروی کی شدت تو کم ہوگئی ہے لیکن متاثرہ علاقوں میں زوردار ہوائیں چل رہی ہیں ۔

مزیدخبریں