نائب گورنر مکہ کا اچانک دورہ حج ٹرمنل، کوتاہی پر برہمی کا اظہار

02:14 PM, 27 Aug, 2017

مکہ مکرمہ :گورنر مکہ مکرمہ کے نائب شہزادہ عبد اللہ بن بندر بن عبد العزیز نے جدہ ایئر پورٹ پر حج ٹرمنل کا اچانک دورہ کرکے کئی منفی چیزوں پر برہمی اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے دوسرے ملک سے آنے والی حجاج سے پوچھا کہ انہیں کوئی مشکل تو نہیں رہی جس پر ایک حاجی کا کہناتھا کہ تھوڑی بہت مشکل ہو رہی ہے ۔جس پر شہزادہ عبد اللہ بن بندر نے ایمرگریشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عازمین کی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں