این اے 120 کا ضمنی الیکشن، مریم نواز اجلاس کی صدارت کیلئے جاتی امراءسے ماڈل ٹاﺅن روانہ

12:00 PM, 27 Aug, 2017

لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراءسے ماڈل ٹاﺅن روانہ، مریم نواز این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گی ،سابق وفاقی وزیر پرویز رشید، خواجہ احمدحسان ، بلال یاسین سمیت دیگر ارکان بھی ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے ،اس موقع پر این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،مریم نواز پی پی 139 کے کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گی ۔
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو الیکشن میں کھڑاکیا گیا ہے جبکہ وہ گلے کے کینسر کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں،تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مد مقابل ہیں،اس نشست پر پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں