باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلائڈ مے ویدرنے کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا

09:37 AM, 27 Aug, 2017

لاس ویگاس:دنیائے باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکا کے فلائڈ مے ویدرنے آئرش کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔50 کروڑ ڈالر کی فائٹ میں فلائڈ مے ویدرنے مدمقابل کونر مک گریگرکو دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا۔

 فلائڈ مے ویدراور کونر مک گریگرکے درمیان فائٹ 12 راﺅنڈ پر مشتمل تھی جس میں 40 سالہ امریکی باکسر فلائڈمے ویدر نے آئرشکونرمک گریگر کو 10 ویں راﺅنڈ میں ہی ناک آﺅٹ کر دیا،فلائڈ مے ویدر کی یہ 50ویں فائٹ تھی اور انہوں نے اپنا ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھامک گریگرنے پہلے کبھی پروفیشنل باو¿ٹ نہیں کی تھی۔

دنیائے باکسنگ کے مہنگے ترین باکسنگ مقابلے کیلئے کم سے کم ٹکٹ53 ہزارروپے اور زیادہ سے زیادہ 16 لاکھ8 ہزار میں فروخت ہوئی۔فتوحات کی نصف سنچری مکمل ہوتے ہی امریکی باکسر فلائڈے ویدر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔فائٹ میں فلائڈے ویدر کو 300 ملین ڈالر جبکہ کونر مک گریگر100 ملین ڈالر کی رقم انعام میں ملی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں