ریاض: وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم اور وفد کے پہنچنے پر ڈپٹی گورنر ریاض نے استقبال کیا ۔
سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم 28 اور 29 اپریل کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔
وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات شامل وزیراعظم اور وفاقی وزرا عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں شریک ہوں گے۔