وزیراعظم کا کسانوں کے لیے بڑا قدم ، گندم کی فوری خریداری کا حکم

 وزیراعظم کا کسانوں کے لیے بڑا قدم ، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف  نے  سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے  گندم کی  فوری خریداری کا حکم دے دیا۔وزیر ااعظم نے کسانوں کی مشکل کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ۔
 

مصنف کے بارے میں