بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو، 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

04:08 PM, 27 Apr, 2024

ڈھاکہ :بنگلہ  دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے رواں ہفتے تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھے گئے۔


تاہم محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیشی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے سبب تعلیمی اداروں میں طلباء کی اسمبلی نہیں ہوگی۔بنگلہ  دیشی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید چند دن اور رہنے کا امکان ہے۔


گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکہ میں اوسطً زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں