ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی: امریکی  صدر بائیڈن نے  رضامندی ظاہر کردی

02:52 PM, 27 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ممکنہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔ 
امریکی صدر جو بائیڈن  نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ مباحثے کے رضامندی ظاہر کردی ہے۔  خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہوگا۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔تاہم اب بائیڈن نے بھی اس حوالے سے اپنا رد عمل دے دیا ہے اور اس مباحثے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ہیں لیکن کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں