دلہن کی انوکھی شرط ،دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام، شادی منسوخ ہوگئی 

02:35 PM, 27 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اتر پردیش:دلہن کی انوکھی شرط ،دولہا دو کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا اس پر  دلہن نے  شادی منسوخ  کردی۔میڈیا ذرائع کے مطابق جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو عین شادی کے پھیروں سے قبل دلہن کو اس کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوگیا، جس پر اس نے دلہا سے دوکا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

تاہم دولہا اپنی ہونے والی دلہنیا کی فرمائش پوری کرنے سے قاصر رہا تو دلہن نے شادی سے انکار کردیاجس پر دولہا کو بھی اپنی بارات واپس لے جانا پڑی۔خیال رہے کہ یہ 2021 کا واقعہ ہے، جو بھارتی اخبار میں شائع ہوا تھا۔

تاہم  کچھ روز قبل  سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس خبر کاتراشہ شیئر کیا تو   دیگر صارفین دلچسپ تبصرے کرنے  شروع کردیے  اور پھر دوبارہ یہ شادی اور انوکھی شرط موضوع بحث بن گئی ۔

مزیدخبریں