لاہور:ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔ پانچ مرلہ گھروں کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے گا۔
پانچ مرلے کے 36 لاکھ گھروں پر آئندہ مالی سال سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس تجاویز تیار کرلی ہیں ۔ پوش ایریاز میں موجود پانچ مرلہ گھروں پر سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
پانچ مرلہ گھروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ، بی ،سی اور ڈی کیٹیگری تیار کرلی گئی ہے۔ بی کیٹیگری میں 70ہزار کے رہائشی جائیدادیں موجود، سی کیٹیگری میں ایک لاکھ تیس ہزار رہائشی جائیدادیں موجود ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈی کیٹیگری میں چار لاکھ سے زائد رہائشی جائیدادیں موجود ہیں۔
بی، سی اور ڈی کیٹیگری پر ٹیکس عائد کرنے سے ڈیڑھ ارب رویے سے زائد قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق پانچ مرلہ گھروں پر سالانہ 11 سو سے2ہزار روپے پر تک ٹیکس عائد ہوگا۔ 2014 کے بعد نیا سروے نہیں کیا جاسکا، محکمہ ایکسائز نے حکومت کو متعدد بار سروے کی اپیل کی تھی۔ پراپرٹی ٹیکس ایکٹ کے تحت ہر پانچ سال بعد نیا سروے ہونا ضروری ہے ۔