سپریم کورٹ کا ملک بھر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ملک بھر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم

کراچی : سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ رجسٹری  نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا . حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کریں ۔ متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں ۔ 


حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں۔ لوگوں نے فٹ پاتوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ۔شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں