عمران خان ہمیشہ اداروں کی بات کرتے ہیں، شہریار آفریدی نے کس کے کہنے پر مذاکرات کی کوشش کی وہی بتا سکتے ہیں: علی امین گنڈا پور

عمران خان ہمیشہ اداروں کی بات کرتے ہیں، شہریار آفریدی نے کس کے کہنے پر مذاکرات کی کوشش کی وہی بتا سکتے ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ ملکی اداروں کی بات کرتے ہیں۔شہر یار آفریدی نے کس کے کہنے پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوشش کی وہی بتا سکتے ہیں۔ 

 ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  وزیر اعلی کے پی  علی امین گنڈا پور نےبانی تحریک انصاف  عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہے۔ 


علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کےلئے اپلائی ہی نہیں کیا،موروثی  سیاست میں فرق ہوتا ہے۔ میرے بھائی  نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔شریف اور زرداری فیملی کو ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہوتی۔ 


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دونوں خاندانوں  نے ملک میں خوب لوٹ مار کی ہے،اب  بغیر مینڈیٹ کے پی ڈی ایم ٹو آ گئی ہے۔  انہیں پریشانی ہےکہ جب ملک میں پیسہ نہیں تو وہ کہاں سے کھائیں گے۔ عمران خان  ہمیشہ ملک اور ملکی اداروں کی بات کرتےہیں۔ 

مصنف کے بارے میں