پاک نیوزی لینڈآخری ٹی ٹوئنٹی آج، سیریز بچانے کیلئے قومی ٹیم کیلئے فتح لازمی

09:04 AM, 27 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 سیریز میں مہمان ٹیم کو دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔سیریز بچانے کیلئے بابر الیون کو آج کے میچ میں فتح لازمی حاصل کرنا ہوگی۔ 

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان، تیسرا اور چوتھا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا ہے۔ 

مزیدخبریں