لاہور : سینئر صحافی و اینکرپرسن نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا گیا ہے کہ اسلام آباد آئے تو لتاں توڑ دیاں گے۔
نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایسے پیغامات حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دیے جاتے ہیں اور علی امین گنڈاپور کو بھی پیغام دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل علی امین گنڈا پور نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم اسلام آباد پر حملہ کریں گے اور حکومت پر قبضہ کرلیں گے۔