اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب الیکشن کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔ مریم نواز کو انتخابی نشان تندور الاٹ کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے 26 اپریل رات بارہ بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے تھے۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب الیکشن کے لیے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جس پر مسلم لیگ ن کی طرف سے جمع کرائے گئے امیدواروں کو شیئر کی بجائے دیگر انتخاباتی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو انتخابی نشان تندور ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کشتی اور مور اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر عطاءاللہ تارڑ کو انتخابی نشان میز الاٹ کردیا گیا