عمران خان کی تیسری شادی کے گواہ عون چودھری کی نواز شریف سے ملاقات 

08:53 PM, 27 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور ان کی تیسری شادی کے گواہ عون چودھری نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ 

لندن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ عون چودھری نے میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

عون چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی ترقی ہوئی ہے میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں