اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ مذاکرات پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہو رہے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں فواد چودھری، سینیٹر علی ظفر اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔
حکومت کی طرف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر تجارت نوید قمر ،کشور زہرہ حصہ لے رہے ہیں۔
مذاکرات میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے اکتوبر میں انتخابات پر زور دیا جار ہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کا کہنا ہے کہ انتخابات جولائی میں کرالیں ۔