نااہلی کی افواہیں دم توڑ گئیں، وزیر اعظم شہباز شریف پر 180 ارکان کا اعتماد کا اظہار

04:22 PM, 27 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر اعتماد کے لیے قرار داد پیش کی۔ 180 ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 

اسپیکر نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔ مولانا عبدالشکور ہوتے تو آج اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی تعداد 181 ہوتی۔ 180 ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 

سپیکر کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپور بھی اجلاس میں پہنچ گئے انکا ووٹ بھی گنا گیا۔ 

مزیدخبریں