وزیراعظم شہباز شریف کا ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی شریک

02:42 PM, 27 Apr, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر لاؤنج میں ظہرانہ دیا گیا۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے  بھی شرکت کی۔

ظہرانہ کے موقع پر چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے، باربی کیو،میٹھے میں فیرنی،حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی شامل۔  جبکہ ،وفاقی وزراء کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

 خیال رہے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں