اسلام آباد: وفافی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےآمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اجازت دے دی ہے اور مذاکرات آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔
واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فوادچودھری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔