پنجاب،  کے پی انتخابات: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ملتوی

11:44 AM, 27 Apr, 2023

اسلام آباد: پنجاب اور کے پی سمیت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات اور 4 اپریل کے فیصلے پر عمل درآمدکیس کی سماعت  ملتوی۔ 

سپریم کورٹ  میں کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر  پر  مشتمل تین رکنی بینچ  نے کی۔

 سماعت کے دوران عدالت عظمٰی کو حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

گزشتہ روز رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی طبیعت کی خرابی کی بنیاد پر بینچ نمبر ایک کے سامنے  سماعت کے لیے مقرر شدہ تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔

چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے،اس بینچ کے سامنے 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں