اسلام آباد:آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
خیال رہے حکومت نے اپریل میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔