میری جان کوخطرہ ہےاگر مجھ پر حملہ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے، عمران خان نے نام بتا دیئے

میری جان کوخطرہ ہےاگر مجھ پر حملہ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے، عمران خان نے نام بتا دیئے
سورس: File photo

لاہور: چیئرمین  پی ٹی آئی  عمران خان  نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔

"وزیرِ داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہےجنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں"،  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کےجیوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ختم کرنے کی کوشش کی۔ اب اگر پھر سےمجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔جیسے انہوں نے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی جنونی، جوکہ محض ایک دھوکہ تھا، پر دھرنے کی کوشش کی۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ بعینہٖ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کرچکا ہوں۔

عمران خان کے مطابق انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور انکا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرےقتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں