لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خا ن ے ملاقات میں کچھ لوگوں نے سابق وزیراعظم کومشورہ دیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں اور یہ تاثر ختم کریں کہ وہ انتقام لیں گے یا کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں گے۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کے مشورہ پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب میں کہا کہ وہ پیغام تو بھیجتے ہیں مگر جواب نہیں ملتا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوے سینئر تجزیہ کار نے کہا عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں۔سہیل وڑائچ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں ایک ٹھوس دلیل بتا دیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کا کیا فائدہ ہے تو وہ تیار ہیں۔
خیال رہے روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار میں آیا تو فوج میں کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ باجوہ نے ان چوروں کو مسلط کیا۔ 25 اپریل 2024 سے پہلے دوبارہ وزیر اعظم بن جاؤں گا۔