عمران خان جلد چوکوں پر خط دکھا کر مانگنا شروع کردے گا: مریم نواز 

11:25 PM, 27 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی خط کی ٹیں ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیا ہے، پاگل خانے میں بھرتی کروا دو، یہ پاگلوں کو بھی پاگل کردے، عمران خان اگلے آنے والے دنوں میں چوکوں پہ کھڑا ہو کر گاڑیاں روک روک کر خط دکھا کر پیسے مانگنا شروع کر دے گا۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کونقل کرکےپاس ہونےکی عادت پڑگئی ہے۔ اب کوئی نقل کراکےپاس کرنےکوتیارنہیں تویہ رورہاہے۔ پہلے22سال کرکٹ ورلڈکپ لےکرپھرتارہا۔ اب اگلے22سال یہ سازشی خط لیکرپھرتارہےگا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ اس نےکہامیں آلوکےریٹ پتہ کرنےنہیں آیا۔ کیاآپ ہیلی کاپٹرپرسیرکرنےکیلئےآئےتھے۔  کیاعمران خان جیسےناکام آدمی کیخلاف کسی کوسازش کی ضرورت تھی؟ سازش تونوازشریف جیسےکامیاب آدمی کیخلاف ہوتی ہے۔ جب تمام حربےناکام ہوگئےتوجعلی خط اٹھاکرلےآئے۔ 

انہوں نے کہا کہ کل نہیں توپرسوں حمزہ شہبازحلف اٹھاکررہےگا۔ عارف علوی ،اسدقیصراورقاسم سوری نےاپنےحلف سےغداری کی۔ شکرکریں عدالتوں نےابھی صرف فیصلہ دیاتمہیں جیل میں نہیں پھینکا۔ آپ نےآئین پرخودکش حملہ کیااس لیےرات کو12بجےعدالتیں کھلیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب آخری گیندکھیلنےکاموقع آیاتویہ کریزپرآیاہی نہیں۔ مقابلہ کرنےکی بجائےاس نےاپنےغنڈوں کوبھیجا۔  آج وہ کہتا ہےکہ نوازشریف نےلندن سےمیری حکومت ختم کردی ۔نوازشریف نےآپ کی صرف حکومت ختم  کی وہ آپ کی سیاست کوبھی ختم کرےگا۔ 

مزیدخبریں