ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے اگر کسی ملک نے یوکرین جنگ میں مداخلت کی تو روس برق رفتاری سے جواب دے گا۔
روسی قانون سازوں سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ اگر کوئی موجودہ واقعات میں مداخلت کرتا ہے یا روس کے لیے تزویراتی نوعیت کے خطرات پیدا کرتا ہے تو ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ روس کا جواب بجلی کے رفتار کی طرح تیز ہوگا۔
روسی فوج جدید ترین ہتھیار استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ روس کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو کہ کسی کے بھی پاس نہیں ہے۔ ان پر صرف فخر نہیں کریں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کو استعمال بھی کریں گے۔روس اس حوالے سے پہلے سے ہی تمام فیصلے کر چکا ہے ۔