نوازشریف کیخلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی 

08:24 PM, 27 Apr, 2022

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کے کردارون کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

 مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورعمران خان  کی  ملاقات  پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں، نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا ،نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کی خواہش پر  سابق  چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات ہوئی ، جس میں چیئرمین  تحریک انصاف نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف سے عثمان بزدار  اور مونس الٰہی کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی ،انتظامی  صورتحال  اور اتحادی امور پر بات چیت ہوئی ۔

مزیدخبریں