پاناما اور اقامہ ڈرامے کے فنکار جمع ہوگئے: رانا ثنا کا عمران خان ثاقب نثار ملاقات پر رد عمل 

08:23 PM, 27 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے۔ دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے ۔ ایک توشہ خانہ کھا گیا، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا۔ نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

مزیدخبریں