لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے کےحوالے سے بات چیت کی گئی ۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ پنجاب میں آئینی بحران کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ حمزہ شہباز کو حلف لینے سے قانونی طور پرکیسے روکیں ؟ اس پر بھی گفتگو کی گئی ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ کل رات بارہ بجے تک حمزہ شہباز سے خود حلف لیں یا کوئی نمائندہ مقرر کریں۔