مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو حکومتی عہدہ مل گیا 

05:49 PM, 27 Apr, 2022

لاہور:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی  کو بھی نئی حکومت  میں عہدہ مل گیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا  ہے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا،،حنیف عباسی اس سے قبل بھی شہباز شریف کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں حنیف عباسی کو میٹر وبس اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا ۔

مزیدخبریں