اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے لوڈ شیڈنگ پر دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہ بھی کرتے تھے تو چرچے ہو جاتے تھے آج عوام کے حقوق کاقتل عام ہو رہا ہے لیکن کوئی خبر نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں لوڈشیڈنگ اور ڈیزل کا خودساختہ بحران چل رہا ہے، یہ دونوں بحران خالصتاً موجودہ حکومت کی نالائقی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہیں لیکن اب ہمت کریں۔
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 27, 2022
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
یہ شعر میڈیا کا چند کمزور دل لوگوں کے نام۔ اس وقت ملک میں لوڈشیڈنگ اور ڈیزل کا خودساختہ بحران چل رہا ہے۔ یہ دونوں بحران خالصتاً موجودہ حکومت کی نالائقی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہیں۔ ہمت کریں۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لوڈشیڈنگ بحران پر میڈیا کی توجہ دلوانے کے لئے شاعرانہ ٹوئیٹ بھی کیا ۔
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
حماد اظہر کا کہنا تھا یہ شعر میڈیا کے چند کمزور دل لوگوں کے نام ہے۔