عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی:شیری رحمان 

04:21 PM, 27 Apr, 2022

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے  عمران خان کے خطاب پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقے کار سے ہٹایا گیا،عمران خان آج تک یہ نہیں بتا سکے ان کی حکومت نے ملک و عوام کے لئے کیا کیا، ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی  ہے۔

 سینیٹر شیری رحمان  نے اپنے پیغام میں کہا کہ سازش کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، قوم ان سے مہنگائی، بے روزگاری اور بدحالی کا حساب لے گی، سیاسی جماعتوں پر الزام لگانا کے بعد عمران خان نے آج میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے، ان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا عمران خان چھپے الفاظ میں کہہ رہے کہ فیصلہ ان کے حق میں سنایا جائے ورنا دھرنا دونگا، عمران خان الیکشن کمیشن پر غیر جانبداری کا الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہا میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی بنانے والے، پیکا آرڈیننس لانے والے اور آصف علی زرداری کا انٹریو روکنے والے آج میڈیا کی آزادی اور سنسرشپ کی بات کر رہے، عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں پر ملک چلانے والے کس منہ سے آج آزادی اور خودمختاری کی باتیں کر رہے۔

مزیدخبریں