وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیا

وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اشفاق احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری دی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق عاصم احمد کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد بطور چیئرمین ایف بی آر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری منظوری پیش کیا گیا جبکہ 2 ایجنڈا آئٹمز پیش ہوئے۔ اجلاس میں کابینہ کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری، امن و امان کی صورتحال اور توانائی کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پٹرول سبسڈی پر دو ماہ میں 96 ارب خرچ ہوں گے اس لئے جاری نہیں رکھ سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں