ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں جدید خصوصیات سے آراستہ پانچ اور دس درہم کے نئے پولیمر کرنسی نوٹوں کا اجراء ہو گیا۔
سینٹرل بینک آف یو اے ای ( سی بی یو اے ای) کی جانب سے جاری کردہ پانچ اور دس درہم کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جو روایتی سوتی کاغذ کے بینک نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور دیرپا ہیں۔ ان نئے نوٹوں کو رواں ہفتے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔
نئے پانچ درہم کے نوٹ کو موجودہ نوٹ سے مختلف ڈیزائن دیا گیا ہے تاکہ پہنچان میں آسانی ہو جبکہ دس درہم کے نوٹ کا رنگ پرانے نوٹ کی طرح ہی برقرار رکھا گیا ہے ، اس کے فرنٹ پر شیخ زید گرینڈ مسجد کی تصویر ہے ۔