لندن: حکومت پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا ہے اور پاکستانی حکام نے انہیں اس بارے میں آگاہ بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا جبکہ (ن) لیگی رہنماءنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراءکی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے، میں حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کی، پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا
12:51 PM, 27 Apr, 2022