لاہور: گونر پنجاب نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی ماہرین اور وکلاءسے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے گورنر پنجاب کو حلف لینے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں اور 28 اپریل تک حلف کی کارروائی مکمل کرانے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں بلاجواز تاخیر کی گئی اور صوبہ 25 روز سے وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے جبکہ حلف میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس نے مختصر فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں جبکہ فیصلے کی کاپیاں صدر مملکت، گورنر پنجاب کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے حلف پر ہائیکورٹ کا فیصلہ، گورنر پنجاب نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
11:46 AM, 27 Apr, 2022