وزیراعظم سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل فراہمی دوگنا کرنے کی درخواست کریں گے

وزیراعظم سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل فراہمی دوگنا کرنے کی درخواست کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی کی غرض سے سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل فراہمی کی سہولت میں اضافے کی درخواست کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ100 ملین ڈالر تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران اس سہولت میں اضافے کی درخواست کریں گے۔ 
سرکاری حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کل سے شروع ہونے والے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے درخواست کریں گے کہ وہ اس سہولت کا حجم 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر ماہانہ کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان موخر ادائیگی پر سعودی تیل کی سہولت کا موجودہ سالانہ حجم 1.2 ارب ڈالر کو 2.4 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا چاہتا ہے تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ 
ذرائع کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں جس کے باعث پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے اور وہ تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں