کورونا وائرس ، ڈرائیونگ لائسینس کے اجراپر 3ماہ کی پابندی لگا دی گئی

10:29 PM, 27 Apr, 2021

اسلام آباد ، کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ۔ پابندی کے دوران زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کا چالان نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز اور تھانہ جات کی سطح پر ڈس انفکشن رومز قائم کیے جائیں، فرنٹ لائن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیلیوٹ کیا جائے۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں پر مامور اہلکار کو کورونا حفاظتی کٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن و طبی آلات کی بروقت فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی جائے، پولیس کے تمام ڈویژنز آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزیدخبریں