اسلام آباد،وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی روسی ویکسین کے دوانجیکشنز کی ریٹیل قیمت 8 ہزار 449 روپے مقررکردی ۔ روسی ویکسئن اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپےمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھی فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی دی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دے دی،شہباز گل کو ایک 223 بور اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہوگی۔