لاہور: پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں پرویز اختر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی تھے جو لاہور، پنجاب، ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان بھی رہے، مرحوم پی سی بی پینل میچ ریفری اورپی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
میاں پرویز اختر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے ستاد بھی تھے جن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کے نامور سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے میاں پرویز اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کیلئے صبر وجمیل اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان کے معروف کرکٹر اور میچ ریفری کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
09:50 PM, 27 Apr, 2021