پنجاب حکومت نے عید تک سب سکول بند کردیئے ، نوٹیفکیشن جاری

08:52 PM, 27 Apr, 2021

لاہور،پنجاب حکومت نے عید تک صوبے کے تمام سکول بند کردیئے ۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبے بھر میں عید ‏تک اسکولز بند رکھے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کیا ‏گیا۔اس سے قبل پنجاب کے صرف 25 اضلاع میں اسکولز بند کئے گئے تھے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت ‏محمود نے کہا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پندرہ جون تک تمام امتحانات ملتوی ‏کردئیے گئے ہیں،اب او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جن طلبا کا سال ضائع ‏ہونےکاخدشہ ہے وہ اسی ڈیٹ شیٹ پرامتحان دے سکیں گے، اس حوالے سے کیمبرج انتطامیہ سے ‏بات چیت ہوئی ہے، کمیبرج نےکہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں امتحانات پر اضافی فیس نہیں ہوگی، جو ‏بچے امتحان دینگے وہ سخت ایس اوپیز کےساتھ ہونگے، اگر کہیں امتحان ہوئے تو 50سےزیادہ ‏بچے نہ ہوں۔

مزیدخبریں