ڈاکٹر عامر لیاقت نےاپنی تیسری شادی کی تردید کردی

08:32 PM, 27 Apr, 2021

کراچی،قومی اسمبلی کے رکن اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ہانیہ خان نامی خاتون جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں۔

اس خاتون نے عامر لیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ پر الزام لگایا ہے کہ طوبیٰ نے ان پر کالا جادو کروایاہے۔

 عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘‘

واضح رہے کہ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں۔ اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

مزیدخبریں